وزیراعظم کے حویلیاں میں جلسہ عام کی جھلکیاں

Published on November 30, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 447)      No Comments

333
اسلام آباد (یو این پی) وزیراعظم کے حویلیاں میں جلسہ عام کی جھلکیاں
  وزیراعظم ہیلی کاپٹر کے ذریعہ حویلیاں یونیورسٹی کیمپس پہنچے۔
  پنڈال آمد پر وزیراعظم نوازشریف کا فقید المثال استقبال کیا گیا۔
  وزیراعظم کے ہمراہ گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد خان، وفاقی وزراء اور ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی بھی پنڈال میں داخل ہوئے۔
  وزیراعظم نے پنڈال آمد پر ہاتھ ہلا کر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیا۔ جلسہ گاہ میں جوش و خروش دیدنی تھا، ہرطرف مسلم لیگ (ن) کے سبز پرچموں کی بہار تھی۔
  جلسہ گاہ میں خواتین، بزرگوں اوربچوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی، پنڈال میں جگہ کم پڑنے پر لگائی گئی قناتیں ہٹا دی گئیں، ڈائس پر بلٹ پروف شیشے بھی نواز شریف کی ہدایت پر ہٹا دیئے گئے۔
  وزیراعظم نے مسلم لیگ (ن) کے مرحوم رہنما سردار جاوید عباسی سے اپنی دوستی کا خصوصی ذکر کیا۔
  وزیراعظم نے ہزارہ والوں سے اپنی محبت کا خصوصی طور پر ذکر کیا۔ وزیراعظم نے حویلیاں میں یونیورسٹی، تیل کی قیمتوں میں کمی کااعلان کیا تو شرکاء نے زبردست خیرمقدم کیا۔
  پنڈال میں بہترین ساؤنڈ سسٹم لگایا گیا تھا جس سے وقتا فوقتا ’’ہم سب کے دلوں کی دھڑکن نواز شریف‘‘ کا ترانہ بجایا جاتا رہا۔
  جلسہ گاہ میں وقفہ وقفہ سے ’’دیکھو دیکھو کون آیا، شیر آیا شیر آیا‘‘ کے پرجوش نعروں سے فضاء گونجتی رہی۔
  وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرکے کہا کہ کہیں اس کے خلاف بھی دھرنے نہ شروع ہوجائیں، جس پر حاضرین نے رو عمران رو کے نعرے لگائے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog