بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا اقوام متحدہ کا دورہ ناکام

Published on September 30, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 245)      No Comments

نئی دہلی: (یواین پی) نریندر مودی کے دورے میں نہ کوئی تجارتی معاہدہ ہوا نہ امریکی کمپنیاں سرمایہ کاری کے لئے تیار ہوئیں، بھارتی اخبار نے حقیقت بے نقاب کردی۔بھارت اور امریکا کے درمیان مسئلہ کشمیر مزید پیچیدہ ہوگیا۔ بھارتی اخبار دی پرنٹ پھٹ پڑا۔ بھارتی اخبار کے مطابق بی جے پی نے مودی کے اقوام متحدہ کے دورے پر خوشیاں منائیں، مگر حقیقت تو یہ ہے کہ نہ کوئی تجارتی معاہدہ ہوا نہ ہی کشمیر کا موقف بِکا، ٹرمپ کے ساتھ جلسہ بھی کسی کام نہ آیا۔امریکی کمپنیاں بھارت میں سرمایہ کاری کے لئے نہ آئیں، مودی کا خواب ادھورا رہا۔ جس تجارتی معاہدے سے ٹرمپ نے نکال دیا تھا، اس میں واپس شامل نہ کیا۔ بھارت کو امریکی منڈی تک مفت رسائی نہ مل سکی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题