ملتان: پتنگ بازی پر پابندی کے باوجود پولیس کی موجودگی میں خونیں کھیل جاری

Published on October 1, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 337)      No Comments

ملتان: (یواین پی) ملتان میں پتنگ بازی پر دفعہ 144نافذ کی گئی ہے لیکن اسکے باوجود مختلف مقامات پر پولیس کی موجودگی میں ہی خونیں کھیل جاری ہے جس کو شہریوں نے فوری بند کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔تاریخی شہر ملتان میں مختلف تھانوں کی حدود میں پتنگ بازی کی مانیٹرنگ کے لئے دور بینیں فراہم کی گئی لیکن مائنیٹرنگ کے باوجود پتنگ بازی کا سلسلہ خوفناک حد تک بڑھ گیا ہے جس سے گذشتہ تین ماہ میں دھاتی ڈور سے ابتک 13افراد زخمی ہو چکے ہیں جس پر شہریوں کی اکثریت پتنگ بازی روکنے کے حوالے پولیس ملازمین کی بے بسی پر پریشان ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ والدین کی معاونت کے بغیر پتنگ بازی کو روکنا ممکن نہیں تاہم پتنگ بازی کو کنٹرول کرنے کے لئے متعلقہ تھانوں کے انسپکٹرز کو واضح ہدایات دے دی ہیں۔بو کاٹے کی آواز پر پتنگ باز آسمان کو دیکھ کر بھاگنا شروع کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے اہم شاہراوں پر حادثات سے کئی گھروں کے چراغ گل ہو چکے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes