لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا

Published on August 7, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 202)      No Comments

لاہور (یو این پی)لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روک دیا، این اے 73 میں پی ٹی آئی کے عثمان ڈار نے دوبارہ گنتی کی درخواست کی تھی۔جسٹس مامون الرشید نے تحریکِ انصاف کے امیدوار عثمان ڈار کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن اور خواجہ آصف کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ عثمان ڈار نے ایڈوکیٹ انیس ہاشمی اور ایڈوکیٹ تجمل گوندل کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں کہا گیا کہ میں سیالکوٹ این اے 73 سے انتخاب لڑا اور دوسرے نمبر پر رہا اور خواجہ آصف سے صرف 1406 ووٹوں سے شکست ہوئی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ میرے حلقے میں 7 ہزار 346 وٹ مسترد ہوئے لیکن ریٹرننگ افسر نے فارم 45 پولنگ ایجنٹس کو فراہم نہیں کیا، ریٹرنگ افسر کو حلقے کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی جسے مسترد کر دیا گیا۔عثمان ڈار کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت حلقے میں دوبارہ گنتی کروانے کا حکم صادر کرے اور دوبارہ گنتی مکمل ہونے تک خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم دے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy