وزیراعظم کا بڑا اقدام، ”میرا بچہ الرٹ“ خصوصی ایپلی کیشن بنانے کی ہدایت

Published on October 2, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 171)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے یہ بڑا اقدام بچوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کی روک تھام کیلئے اٹھایا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بچوں کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات، اغوا اور گمشدگی کیسز کے تدارک کے لیے وزیراعظم نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ”میرا بچہ الرٹ“ کے نام سے خصوصی ایپلی کیشن بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔وزیراعظم کی ہدایت پر ”میرا بچہ الرٹ“ ایپلی کیشن دو ہفتوں میں تیار کر لی جائے گی۔ ایپلی کیشن کی مدد سے گمشدہ بچوں کے درج کوائف فوری پولیس حکام تک پہنچ جائیں گے۔ ”میرا بچہ الرٹ“ ایپلی کیشن پاکستان سیٹیزن پورٹل سے منسلک ہوگی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme