عدالت میں فریق بنے نہ جے آئی ٹی میں بن رہے ہیں ،گیلانی

Published on May 7, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 391)      No Comments


وزیراعظم نوازشریف 19گریڈ کے افسر کے سامنے پیش ہوں گے تو پارلیمنٹ کی خود مختاری کہاں جائے گی
پیپلز پارٹی کو ختم سمجھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، جن پختونوں کے آئی ڈی کارڈ بلاک کئے گئے ہیں،
وہ فی الفور بحال کئے جائیں،سابق وزیراعظم کا جلسہ عام سے خطاب
سیکیوریٹی کلیئرنس نہ ملنے پر جلسے میں آصف علی زرداری شرکت منسوخ
جلسے میں بدنظمی کارکنوں نے خاردار تار عبور کرکے اسٹیج کی جانب بڑھنے کی کوشش
پولیس کا بے قابو جیالوں کو روکنے کے لئے لاٹھی چارج
لوہردیر(یو این پی)سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہم نہ عدالت میں فریق بنے اور نہ ہی جے آئی ٹی میں بن رہے ہیں، وزیراعظم نوازشریف 19گریڈ کے افسر کے سامنے پیش ہوں گے تو پارلیمنٹ کی خود مختاری کہاں جائے گی؟لوئر دیر میں جلسہ عام سے خطاب میں یوسف رضا گیلانی کا کہناتھاکہ عمران خان کو مشورہ دیا تھاکہ اپنی داڑھی دوسروں کے ہاتھ میں نہ دو ۔ یو این پی کے مطابق ان کا مزید کہناتھاکہ پیپلز پارٹی کو ختم سمجھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ جن پختونوں کے آئی ڈی کارڈ بلاک کئے گئے ہیں وہ فی الفور بحال کئے جائیں۔پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ آئین اور قانون کا احترام کیا ، پارلیمنٹ کو بالادست بنایا ،ہم عدلیہ میں بھیفریق نہیں بنے ، اور جے آئی ٹی میں بھی فریق نہیں بن رہے ، ہم نے فریق نہ بننے کا فیصلہ پارلیمنٹ کی بالادستی کے لئے کیا۔یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ مجھے نااہل کیا گیا ، 5سال بھی گزر گئے ہم اداروں کا تصادم نہیں چاہتے تھے ، یوسف رضا گیلانی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فاٹا کو خیبر پختونخواہ میں شامل کیا جائے۔ یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پختونوں کے بلاک کیے گئے شناختی کارڈزبحال کیے جائیں،ملک کا خزانہ لوٹنے والوں کا محاسبہ کیا جائے،وزیراعظم جب جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو گئے تو پارلیمنٹ کی بالا دستی کہاں گئی، ان کا کہنا تھا کہ پی پی پی نے پارلیمنٹ کو بالادست بنایا۔پی پی پی رہنما کا کہناتھا کہ شہادت پیپلزپارٹی کا نظریہ حیات ہے،ہمارے شہید دلوں میں زندہ ہیں، پیپلزپارٹی کی حکومت نے ہمیشہ پسے ہوئے طبقات کاخیال رکھا،انہوں نے کہا ہم چاہتے ہیں فاٹا کو خیبر پختونخوا میں شامل کیا جائے۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ پی پی پی نے ہمیشہ غریب عوام کے لیے آواز اٹھائی۔سابق وزیراعظم نے کہا حکومت کی غلط پالیسیوں سے لوڈ شیڈنگ اور بے روزگاری عروج پر ہے جبکہ ان کا دعوی تھا کہ آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کلین سوئپ کرے گی۔دوسری طرف پاکستان پیپلزپارٹی کے جلسے میں بدنظمی عروج پر رہی، کارکنوں نے خاردار تار عبور کرکے اسٹیج کی جانب بڑھنے کی کوشش کی جبکہ پولیس کو بے قابو جیالوں کو روکنے کے لئے لاٹھی چارج کرنا پڑا ۔جلسے سے پی پی پی شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو خطاب کرنا تھا تاہم سیکیوریٹی کلیئرنس نہ ملنے پر ان کی شرکت منسوخ کردی گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes