یورپ کے بیشتر ملکوں کی سخت سردی، درجہ حرارت منفی 10 ڈگری تک جا گرا

Published on March 1, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 305)      No Comments

لندن(یواین پی) یورپ بے رحم سرد ہواؤں کی زد میں آ گیا۔ برف کی سفید چادر نے یورپ کے مختلف ملکوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔یورپ میں موسم کے تیور بگڑ گئے، برطانیہ میں بےرحم سرد ہوائیں اور آسمان سے گرتی برف نے ہر شے کو منجمد کرکے رکھ دیا۔ مختلف شہروں میں درجہ حرارت منفی دس ڈگری تک جا گرا۔شدید ترین سردی اور برفباری کے باعث سیکڑوں سکول بند اور اکثر ٹرینیں کی آمدورفت بند کر دی گئی جبکہ برٹش ائیرویز کی متعدد پروازیں بھی کینسل کر دی گئیں۔ادھر سپین میں بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ شدید سردی کے باعث معمولات زندگی مفلوج جبکہ لوگ گھروں تک محصور ہو کر رہ گئے۔ اٹلی کے شہر روم میں چھ برس بعد آسمان سے برف کے گالے برسے، طویل مدت کے بعد ہونی والی برفباری کو شہریوں نے جشن کی طرح منایا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes