پاکستان فلم انڈسٹری کا سنہری دورشروع ہوچکا: ماہ نور بلوچ

Published on October 5, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 225)      No Comments

کراچی: ( یواین پی) اداکارہ ماہ نور بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کا سنہری دور شروع ہوچکا ہے، میں اپنے آپ کو اس حوالے سے خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی میں میرا بھی تھوڑا سا حصہ ہے۔ماہ نور بلوچ نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم انڈسٹری میں اب معیاری اور اچھی فلمیں تخلیق ہو رہی ہیں، اب ہماری فلم انڈسٹری میں بھی جدت آئی ہے اس کو تسلیم کرنا پڑے گا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ شائقین نے ڈرامہ اور فلم انڈسٹری میں میری فنی صلاحیتوں کا اعتراف کر کے میرے اندر کے فنکار کو ایک نیا حوصلہ دیا جس سے میرا اعتماد اور بڑھ گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog