خوشحال مزدورہی ملکی ترقی کا ضامن ہے ڈی سی او وہاڑی

Published on September 29, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 361)      No Comments

jab
وہاڑی(یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم نے کہا ہے کہ مزدوروں کی فلاح و بہبود اور خوشحالی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور خوشحال مزدورہی ملکی ترقی کا ضامن ہے یہ بات انہوں نے اپنے کمیٹی روم میں جبری مشقت کے خاتمہ کے لیے بنائی گئی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں ڈی ایس پی لیگل قدیر انور، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرذوالفقار علی مجاہد،ڈسٹرکٹ لیبر آفیسر کاشف عزیز، سوشل سیکیورٹی آفیسر انور خان، سماجی تنظیم کی عہدیدار لبنی احتشام صدیقی ایڈوکیٹ،مزدور لیڈر حافظ عاطف ریاض،بھٹہ ایسوسی ایشن کے صدر شیخ امین اللہ بھی شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم نے کہا کہ مزدوروں کی سوشل سیکیورٹی ایکٹ کے تحت رجسٹریشن کے عمل کو یقینی بنایا جائے تاکہ انہیں سرکاری سطح پر علاج معالجہ، بچوں کی تعلیم کے لیے وظائف، رہائش کے لیے لیبر کالونی میں پلاٹ سمیت دیگر سہولیات میسر آسکیں انہوں نے کہا کہ حکومت نے مزدوروں کو ان کا حق دلانے کے لیے جو قوانین مرتب کئے ہیں ان پر عمل درآمد کے لیے پیش رفت کرتے ہوئے بھٹہ مزدورں کی رجسٹریشن بھی جاری ہے اور اب تک ضلع میں160بھٹوں کے مزدورں کو رجسٹرڈ کیا جاچکا ہے اجلا سمیں ڈی او لیبر کاشف عزیز نے بتایا کہ فی الحال جبری مشقت کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ۔سوشل سیکیورٹی آفیسر انور خان نے بتایا کہ ابھی 45بھٹہ خشت کے مزدورں کی رجسٹریشن ہونا باقی ہے جو بھٹہ مالکان مزدوروں کی رجسٹریشن میں تعاون نہیں کر رہے ان کے خلاف کارروائی کی جائیگی

پنجاب ایمر جنسی سر وس وہاڑی کے اہلکا روں کی ذہنی و جسما نی فٹنس اور پیشہ ورانہ مہا ر ت کو جا نچنے کیلئے ما ہ ستمبرکے فز یکل فٹنس ٹیسٹ ،تحر یر ی و ز با نی امتحا نا ت اور تیر اکی کے مقا بلو ں کا انعقا د کیا گیا
وہا ڑی (یواین پی) پنجاب ایمر جنسی سر وس وہاڑی کے اہلکا روں کی ذہنی و جسما نی فٹنس اور پیشہ ورانہ مہا ر ت کو جا نچنے کیلئے ما ہ ستمبرکے فز یکل فٹنس ٹیسٹ ،تحر یر ی و ز با نی امتحا نا ت اور تیر اکی کے مقا بلو ں کا انعقا د کیا گیااس مو قع پر ریسکیو سیفٹی آفیسر عبد الجبا ر ،کنٹر ول روم ا نچا ر ج محمد عمر ان ،عطا الر حمن و دیگر آفیسر ان مو جو د تھے ڈسٹر کٹ ایمر جنسی آفیسرریسکیو 1122 محمد اکر م پنو ارنے بتا یا کہ ما ہا نہ بنیا دو ں پر ٹیسٹ کے انعقا د سے ذہنی و جسما نی فٹنس اور تکنیکی پیشہ ورانہ مہا ر ت میں نما یا ں بہتر ی دیکھنے میں آئی ہے انہوں نے مز ید کہاکہ ضلع وہا ڑی کے ریسکیو ر ز ہر قسم کی ایمر جنسی صو رت حا ل سے نمٹنے کیلئے تیا ر ہیں اور دکھی انسا نیت کی خد مت کیلئے د قیقہ فز و گز اشت نہیں کر یں گے 

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme