کوئٹہ پولیس کا انوکھا کارنامہ،اڑھائی سالہ بچے پر پولیس پر فائرنگ کا مقدمہ درج

Published on February 11, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 378)      No Comments

کوئٹہ: (یواین پی) کوئٹہ پولیس کا انوکھا کارنامہ، نیو سریاب تھانے نے اڑھائی سال کے بچے پر پولیس پر فائرنگ کا مقدمہ درج کر دیا۔ مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات سمیت 9 دفعات لگائی گئی ہیں۔اڑھائی سالہ بلال اچکزئی کی عمر ابھی کھیلنے کی ہے لیکن کوئٹہ کے نیو سریاب پولیس سٹیشن کی پھرتیاں دیکھیں کہ دسمبر 2017ء میں اڑھائی سالہ بچے پر پولیس وین پر فائرنگ کا مقدمہ درج کر ڈالا، جب بلال کی عمر صرف ایک سال اور تین ماہ تھی۔مقدمے میں ننھے بلال کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے۔ اہل خانہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایف آئی آر میں بلال کے خلاف 9 دفعات لگائی گئی ہیں۔محکمہ پولیس کے ذرائع کے مطابق پولیس حکام نے واقعہ کا نوٹس لے کر معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog