زیر التوا کیسز کو جلد سے جلد حل کروایا جائے ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ محمد عثمان تنویر

Published on October 12, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 302)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ حمید چنڈ): ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ محمد عثمان تنویر نے ضلع کے تمام محکمون کے افسران کو ھدایت کی ھے کہ اپنے اپنے محکموں میں زیر التوا کیسز کے کمینٹس اور کمپلائنس 25 اکتوبر تک مکمل کرکے متعلقہ کورٹس میں جمع کروائیں. ان خیالات کا اظہار آج انہوں نے لٹییگیشن کمیٹی کے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا. ڈپٹی کمشنر نے تمام افسران پر زور دیا کہ وہ ڈسٹرکٹ اٹارنی سے کیسز کے متعلق ملاقاتیں کرکے اپنی اپنی رپورٹس بنا کر کیسز کے متعلق معلومات حاصل کی جائے تاکہ جاری کیسز کی تاریخ پر حاضری کو یقینی بناکر زیر التوا کیسز کو جلد سے جلد حل کروایا جائے. بصورت دیگر غفلت اور لاپرواہی برتنے والے افسران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی. انہون نے کہا کہ عزت مآب کورٹس کی جانب سے ہدایات ہیں کہ زیر التوا کیسز کو جلد حل کیا جائے تاکہ لوگوں کو آسانی سے انصاف فراھم ہو سکے. اجلاس میں غیر حاضر افسران پر ڈپٹی کمشنر نےسخت برھمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف کاروائی کیلئے متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام کو خط لکھے جائیں. انہون کہا کہ اس ضمن میں کسی بھی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی. ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون محمد عارف کلوڑ کو لٹیگیشن کمیٹی کے متعلق ضلع کا فوکل پرسن مقرر کیا گیا اور ان کو ہدایت کی گئی کہ ضلع کے تمام محکمون کے افسران سے رابط کرکے زیر التوا کیسز کو جلد حل کروایا جائے. اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈسٹرکٹ اٹارنی کے علاوہ ضلع کے تمام محکمون کے افسران نے شرکت کی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes