فیصل آباد،عوام مہنگائی کے ایک نئے طوفان کی زد میں‘پیاز سمیت کئی سبزیوں کی قیمتوں نے ڈبل سنچری مکمل کرلی

Published on December 15, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 62)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)فیصل آباد عوام مہنگائی کے ایک نئے طوفان کی زد میں‘پیاز سمیت کئی سبزیوں کی قیمتوں نے ڈبل سنچری مکمل کر لی۔ جبکہ سردی میں اضافہ کی وجہ سے انڈے بھی مہنگے ہوگئے نگران حکومت منافع خوروں کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور ناکام تفصیلات کے مطابق نگران حکومت کے تمام تر دعوؤں کے باوجود پنجاب سمیت ملک میں مہنگائی کے طوفان میں مزید شدت آ گئی ہے، سبزیاں تک عوام کی پہنچ سے دور ہو گئیں۔سیزن کی سبزیوں کی بھرپور پیداوار کے باوجود سبزیوں اور انڈوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، پیاز نے ڈبل سنچری کرلی، شہریوں کا کہنا ہے کہ کم آمدن والے طبقے کے لیے دال سبزی کھانا بھی مشکل ہوگیا ہے۔ پیاز کی فصل بازار میں آنے کے باوجود ایک ہفتے کے دوران پیاز80روپے مہنگی ہوگئی، تین روز میں پیاز کی قیمت میں 30روپے فی کلو کا اضافہ ہوگیا ہے اور خوردہ سطح پر پیاز200روپے کلو تک فروخت کی جارہی ہے اس طرح انڈے کی فی درجن 360سے 380روپے ہوگئی ہے جبکہ انڈوں کی پیٹی 10ہزار500روپے تک چہنچ چکی ہے۔دکانداروں نے کہا کہ سبزی منڈی میں پیاز کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں اس لیے خوردہ قیمت میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔شہریوں نے نگران حکومت سے اپیل بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کریں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog