خادم اعلی نے صوبہ بھر کے عوام کی خدمت کا بیرا اٹھا رکھا ہے احتشام الحق لالیکا

Published on February 27, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 729)      No Comments
\"haroonabad
ہارون آباد( یواین پی)مسلم لیگ (ن) کے رہنماء بیرسٹر میاں احتشام الحق لالیکا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں محمد شہباز شریف نے خادم اعلی کی حیثیت سے صوبہ بھر کے عوام کی خدمت کا بیرا اٹھا رکھا ہے اور اس سلسلہ میں انہوں نے اعلی افسران کو عوامی مسائل حل کرنے کی ہدایات جاری کر رکھی ہیں ڈی سی او بہاولنگر سید ارشاد حسین کی ہارون آباد میں کھلی کچہری اس عوامی خدمت کے سلسلہ کی ایک کڑی ہے اور اس سے ہارون آباد کے مسائل اعلی حکام کے علم میں لائے گئے جس سے ان کے حل کی راہ نکلے گی انہوں نے کہا کہ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری میاں عالم داد لالیکا ایم این اے بھی اس کھلی کچہری کے انعقاد کے سلسلہ میں خصوصی جدو جہد کی اور ان کی کاوشیں رنگ لائیں جس سے ہارون آباد کے عوام کو درپیش تکالیف کے ازالہ میں یہ کھلی کچہری سنگ میل ثابت ہو گی انہوں نے کہا کہ میاں عالم داد لالیکا ایم این اے ضلع بہاولنگر میں مسلم لیگ (ن) کا ستون ہیں اور انہوں نے اپنے عظیم مدبر سیاستدان والد میاں عبد الستار لالیکا مرحوم کے نقش قدم پر چل کر ضلع بھر کی خدمت کا وعدہ پورا کرنے کا عملی مظاہرہ کیا ہے ہارون آباد سے ان کی محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے اور اس خاندان نے اپنے حلقہ کے علاوہ ہارون آباد کو بھی خصوصی توجہ سے نوازا ہے اور ان کا یہ کردار ہارون آباد کے عوام سراہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اہل ہارون آباد کے دلوں میں لالیکا خاندان کی محبت سمائی ہوئی ہے ۔
Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes