شہید ملت نواب زادہ لیاقت علی خان کی68 ویں برسی

Published on October 16, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 330)      No Comments

اسلام آباد (یوا ین پی) شہید ملت نواب زادہ لیاقت علی خان کی68 ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے۔ انہیں 16اکتوبر 1951ء کو راولپنڈی میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیاتھا۔اس موقع پر مختلف تنظیموں کی جانب سے سیمینارز، مذاکروں ، کانفرنسز ، مباحثوں اور دیگر تعزیتی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے جس سے مختلف سیاسی ،صحافتی ، عدالتی ،مذہبی ، دینی ، عوامی ، سماجی تنظیموں کے قائدین خطاب کرتے ہیں اور تحریک پاکستان سمیت ملک و قوم کیلئے ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔ برسی کے موقع پر تمام مساجد میں قرآن خوانی بھی کی جاتی ہےاور نواب زادہ لیاقت علی خان سمیت دیگر شہدائے پاکستان کی ارواح کو ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر الیکٹرانک میڈیا خصوصی پروگرام نشر کرتا ہے جبکہ پرنٹ میڈیا میں بھی خاص مضامین کی اشاعتوں کا اہتمام کیا جاتاہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题