امام الصحابہ حضور سیدنا صدیق اکبرؓ ظاہری وباطنی آئینہ جمال وکمال مصطفی ﷺ ہیں۔صوفی مسعوداحمدصدیقی

Published on April 23, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 327)      No Comments

Lasani
فیصل آباد (یواین پی)امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارنے لاثانی سیکرٹریٹ پر ’’یوم سیدنا صدیق اکبرؓ ‘‘کے حوالے سے مرکزی مجلس شوریٰ کیساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ امام العاشقین وامام الصحابہ حضور سیدنا صدیق اکبرؓ ظاہری وباطنی طورپر آئینہ جمال وکمالِ مصطفی ﷺ ہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ اقدس سے آپ ﷺ کو جتنے بھی فیوض وبرکات عطا ہوئے وہ تمام کے تمام آپ ﷺ نے سیدناصدیق اکبرؓ کوعطا فرمائے۔آپؓ کی تمام حیات طیبہ قیامت تک آنیوالے راہ حق کے سالکین کیلئے اللہ ورسولﷺ کی رضا وخوشنودی کا بہترین ذریعہ ہے۔آپؓ سے حسد یا عداوت رکھنے والے دنیا وآخرت میں اللہ ورسولﷺ کی شدید ناراضگی اورغضب کے مستحق ہوجاتے ہیں اورآپؓ سے عشق ومحبت کرنیوالوں پرتمام انبیاء کرام ؑ ،آل رسول اہل بیتؓ،صحابہ کرامؓ اوربزرگان دین کی بارگاہ اقدس سے بہت تیز عطاؤں اورکرم نوازیوں کا نہ ختم ہونیوالا سلسلہ شروع ہوجاتاہے اورایسے عشاق اللہ ورسولﷺ کی بارگاہ اقدس میں مرتبہ محبوبیت پر فائز ہوجاتے ہیں۔آپؓ کی فروغ اسلام کیلئے دی گئی شاندار خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے آستانہ عالیہ لاثانیہ پر پورا ماہ خصوصی محافل ذکرونعت کااہتمام کیاگیا ہے۔

سیدۃ النساء العالمینؓ فاطمۃ الزاہرہؓ کاپاکیزہ سیرت وکردارخواتین کے لئے مشعل راہ ہے۔محترمہ ناظرہ مسعودصاحبہ
فیصل آباد (یواین پی)چےئرپرسن لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل (شعبہ خواتین) محترمہ ناظرہ مسعودصاحبہ نے لاثانی سیکرٹریٹ پر سیدۃ النساء العالمین فاطمۃ الزاہرہؓ کے یوم ولادت مبارک پر منعقدہ خصوصی محفل پاک کی صدارت کرتے ہوئے فرمایا کہ آپؓ کاپاکیزہ سیرت وکردارخواتین کیلئے مشعل راہ ہے۔آپؓ کے نقش قدم پر چلنے والی خواتین نہ صرف اللہ ورسولﷺ کی بارگاہ اقدس میں مقبول ومنظورہوئیں بلکہ ان کے بچے بھی صداقت،عدالت،سخاوت ،حیا وپاک دامنی،شجاعت،وفاداری اورخلوص کی بناپر عالمگیر شہرت کے حامل ہوئے۔موجود ہ دورکی خواتین کوبھی چاہیے کہ آپؓ کی سیرت پاک پر عمل کرتے ہوئے اپنی دنیا وآخرت کوسنواریں۔آخر پر ملک وملت کی سلامتی اوراستحکام کے لئے خصوصی دعافرمائی گئی۔

علامہ اقبال ؒ ایسی روحانی جمہوریت کے علمبردار تھے جس میں حکومتی عہدیداران عشق رسول ﷺ کابہترین نمونہ ہوں۔صوفی مسعوداحمدصدیقی
فیصل آباد (یواین پی)امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارنے لاثانی سیکرٹریٹ پر’’یوم اقبال ؒ ‘‘کے حوالے سے تنظیم مشائخ عظام کی مجلس شوریٰ کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ علامہ اقبال ؒ ایسی روحانی جمہوریت کے علمبردار تھے جس میں حکومتی عہدیداران عشق رسول ﷺ کابہترین نمونہ ہوں،اورایک ایسی قوت کے خواہاں تھے جو امت مسلمہ کے وجو دکونیا زمانہ اورنئے صبح وشام عطا کرسکے۔ان ؒ کے نقطہ نظر کے مطابق انقلاب نو کیلئے پیغمبر انقلاب کااسوہ حسنہ سب سے بہترین زادہ راہ ہے۔علامہ اقبال ؒ اپنی قوم کے نوجوانوں کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ اپنے دکھوں کا علاج جنیوااورنیویارک میں نہیں ہے بلکہ عاشقا ن رسولﷺ مولائے روم ؒ ودیگر صوفیا کرام کی صحبت پاک سے میسر آئیگا۔انہوں نے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ اقدس سے اپنی قوم کے نوجوانوں کیلئے یہ دعا مانگی تھی کہ ان کے قلوب واذہان کوعشق رسولﷺ سے روشن کردے کیونکہ کامیابی اورانقلاب کاایک ہی راستہ ہے اوروہ عشق رسولﷺ سے نکلتاہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog