سپین اور فرانس کے درمیان چھوٹا سا ملک اینڈورا کورونا وائرس سے شدید متاثر

Published on April 17, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 197)      No Comments

اینڈورالا ویلہ (یواین پی) سپین اور فرانس کے درمیان گھرا ہوا چھوٹا سا ملک اینڈورا کورونا وائرس سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق صرف 77 ہزار کی آبادی والے ملک میں مصدقہ مریضوں کی تعداد 682 ہے جبکہ 33 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔سرکاری ترجمان کے مطابق ہر سال 60 لاکھ افراد اس چھوٹے سے ملک کا دورہ کرتے ہیں، سیاح ڈیوٹی فری شاپنگ اور سکیئنگ کی غرض سے آتے ہیں جس سے اینڈورا میں کورونا وائرس کی وباء پھیلی ہے۔ ملک میں طبی عملے کی کمی کو پورا کرنے کے لئے حکومت نے مریضوں کے علاج کے لیے کیوبا سے 39 ڈاکٹرز اور نرسوں پر مشتمل طبی عملہ بلوایا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes