آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز، اظہر علی کو کپتان بنائے جانے کا امکان

Published on October 18, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 215)      No Comments

لاہور(یواین پی) آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی کپتان کا اعلان متوقع ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی کپتان کا اعلان متوقع ہے ،اظہر علی کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنائے جانے کا قوی امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے سرفراز احمد پر بوجھ ہلکا کرنے کے لیےٹیسٹ قیادت واپس لینےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔دوسری جانب ہیڈ کوچ مصباح الحق شان مسعود کو ٹیسٹ کپتانی دینے کے حق میں نہیں ہیں ۔ٹیسٹ سیریز کے لیے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور کامران اکمل کے نام بھی زیر بحث لائے گئے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیےسرفراز احمد کی قیادت کا فیصلہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی خود کریں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题