سعودی عرب میں 3 پاکستانیوں کے سر قلم

Published on April 10, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 572)      No Comments

6
ریاض:(یو این پی) سعودی حکام نے منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں 3 پاکستانی شہریوں کے سر قلم کر دیئے۔ سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق پاکستان کے 3 شہریوں پر ہیروئن کی اسمگلنگ کا جرم ثابت ہونے پر ان کے سر قلم کر دیئے گئے جس کے بعد رواں سال سر قلم کرنے کی سزا پانے والوں کی تعداد 26 ہو گئی۔ حکام کے مطابق جن پاکستانیوں کے سر قلم کئے گئے ان میں محمد اشرف ولد شفیع محمد، محمد عارف ولد محمد عنایت اور محمد افضل ولد اصغر علی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں قتل، منشیات کی اسمگلنگ، مسلح ڈکیتی، زیادتی اور مرتد ہونے کی سزا سرقلم کرنا ہے جب کہ گزشتہ 20 سالوں کے دوران 2015 میں سب سے زیادہ 158 افراد کے سر قلم کئے گئے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes