پاکستانی فلم’’درج ‘‘پر سے پابندی اٹھالی گئی

Published on October 19, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 273)      No Comments

لاہور(یواین پی)پاکستانی اداکا وہدایت کار شمعون عباسی کی فلم درج کوپاکستان میں ریلیز کرنےکی اجازت مل گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق مرکزی سینسربورڈ نے اداکاروہدایت کارشمعون عباسی کی فلم ’دُرج‘ کوری ویو کےبعد پاس کر دیاہے ۔فلم کی نمائش 18 اکتوبرکو ہوناتھی مگرکچھ دن قبل مرکزی اورصوبائی سینسربورڈ نےفلم کوریلیز کرنےسےروک دیاتھا ۔جبکہ سینسر بورڈز کی جانب سے پابندی کی کوئی باضابطہ وجہ نہیں بتائی گئی تھی ۔تاہم رپورٹس کے مطابق بورڈزکوفلم میں خوفناک مناظراورمکالموں پراعتراض تھا۔تاہم ،سینسر بورڈ کی جانب سے فلم کےری ویوکےبعداسےپاس کیاگیاہے۔دوسری جانب فلم دُرج پر پابندی کے فیصلے کوسوشل میڈیاپربھی تنقیدکاسامناکرناپڑاجب کہ کئی اداکاروں نےبھی اس پابندی پرسینسر بورڈ کےفیصلےکےخلاف سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا ۔ واضح رہےکہ پاکستان کےعلاوہ فلم ’دُرج‘ 11 اکتوبرسےانٹرنیشنل سطح پرکئی سنیما گھروں میں ریلیزکی جاچکی ہے۔ تاہم، اب فلم کو مرکزی سینسربورڈنےنمائش کی اجازت دےدی ہے۔ تاہم نمائش کی نئی تاریخ کااعلان جلدکیاجائے گا ۔آدم خورانسانوں کی کہانی پرمبنی فلم ’دُرج‘ کوشمعون عباسی اورپروڈکشن ٹیم نےحقیقی رنگ دینے کے لیے کئی ماہ ریسرچ کی اور انہوں نے کافی وقت دنیا سے الگ تھلگ غاروں میں رہنے والے انسانوں کے ساتھ گزارا تاکہ اِن کے طرز زندگی کو صحیح روپ میں دکھا سکیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes