سپریم کورٹ میں سامنے آنے والے حقائق انتہائی تشویش ناک ہیں،جہانگیرترین

Published on June 12, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 256)      No Comments


اسلام آباد(یو این پی)تحریک انصاف کے رہنما ء جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی سماعت میں جو حقائق سامنے آئے وہ انتہائی تشویش ناک ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے جہانگیر ترین نے کہاکہ وفاقی حکومت کے ادارے ریکارڈ تبدیل کر رہے ہیں اور ریکارڈ فراہم نہیں کر رہے، سپریم کورٹ کی سماعت میں جو حقائق سامنے آئے ہیں وہ انتہائی تشویش ناک ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگلے دو دن بہت اہم ہیں ،اٹارنی جنرل کیا جواب دیں گے ، اٹارنی جنرل عہدے اور پاکستان کے لیے جواب دیں نواز یا ان کے خاندان کا نہ سوچیں۔ جہانگیر ترین نے مطالبہ کیا کہ حسین نواز کی تصویر لیک ہونے پر جے آئی ٹی کی رپورٹ کو پبلک کیا جائے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy