ضلع بھر کے سرکاری سکولوں کی خستہ حال عمارات کا سروے کیا جائے مراد راس

Published on October 13, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 87)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے سی ای او ایجوکیشن فیصل آباد علی احمد سیان کو ہدایات کی ہیں کہ ضلع بھر کے سرکاری سکولوں کا سروے مکمل کر کے بتایا جائے کون سے سکولوں کی عمارت مخدوش ہیں، خستہ حال عمارات جو کسی بھی وقت کسی حادثے کا باعث بن سکتی ہیں ایسے سکولوں کی فہرست تیار کی جائے اور اندازہ لگایا جائے کہ ان سکولوں کی عمارات کی تعمیر نو پر کتنی لاگت خرچ آئے گی تا کہ ایسی عمارات کی فورا مرمت کروائی جائے، سکولوں میں کمروں کی کمی کو بھی پورا کیا جائے اور کمروں کی تعداد بڑھانے کے لئے سکولوں میں نئے کمرے تعمیر کروائے جائیں تا کہ طلبا کو باوقار انداز سے تعلیم دی جائے، سی ای او ایجوکیشن کے مطابق ضلع بھر کی پرانی عمارات والے سکولوں کی فہرست جلد تیار کر کے صوبائی وزیر تعلیم کو بھجوائی جائے گی تا کہ ایسے سکولوں میں تعمیراتی کام کا آغاز ہو اور طلبا کو سہولیات دی جا سکیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes