کراچی میں موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے پولیس اہلکار کو شہید کر دیا

Published on March 3, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 346)      No Comments

کراچی (یواین پی )کراچی کے علاقے ہجرت کالونی میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے سول لائن تھانے میں تعینات پولیس اہلکار شہید ہو گیانجی ٹی وی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے مقتول پولیس اہلکار ساتھیوں کے ہمراہ کومبنگ آپریشن کے لیے جا رہا تھا کہ ملزمان نے فائرنگ کر دی۔کراچی کے علاقے دہلی کالونی کا رہائشی پولیس اہلکار جہانگیر پیشہ ورانہ ڈیوٹی کے دوران دہشت گردوں کی گولیوں کو نشانہ بن گیا، لواحقین کے مطابق جہانگہر 5 بھائیوں میں سب سے بڑا تھا۔ایس ایس پی ساوتھ پیر محمد شاہ کا کہنا تھا کہ 3 اہلکار ہجرت کالونی میں کومبنگ آپریشن سے قبل ریکی کے لئے جارہے تھے۔آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ساوتھ سے تفصیلات طلب کر لی ہیں جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے تفتیش شروع کردی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes