نوشہروفیروز میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 ہوگئی

Published on October 24, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 295)      No Comments


نوشہروفیروز(یواین پی)نوشہروفیروز میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 ہوگئی ضلع میں ڈینگی مچھر نہیں وائرس سے متاثرہ افراد دیگر شہروں آئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق نوشہروفیروز میں ڈینگی وائرس سے متاثر افراد کی تعداد 13 ہوگئی جن کا علاج باقاعدگی سے کیا جارہا ہے اس سلسلے میں ایم ایس ڈاکٹر عبداللہ تنیو نے بتایاکہ ڈینگی وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کا تعلق ضلع نوشہروفیروز سے ہے۔ لیکن ان متاثرہ افراد کو یہ وائرس دوسرے شہروں سے لگا جن کا بہتر طریقے سے علاج معالجہ کیا جارہا ہے جن میں سے چند مریض صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے ہیں جبکہ کچھ ڈینگی سے متاثرہ افراد ابھی تک اسپتال میں زیر علاج جن کا باقاعدگی سے علاج و دیکھ بھال کی جارہی ہے دوسری جانب ڈینگی کے خوف اور مچھروں کی بہتاب ہونے کی وجہ سے ضلع بھر میں ملیریا کے مریضوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے جس پر سیاسی سماجی تنظیموں کے رہنماوں نے مچھرمار اسپرے نہ کروانے پر ضلعی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes