جدہ ؛عبدالرحمن خان کے اعزاز میں الوداع تقریب کا اہتمام

Published on February 20, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 149)      No Comments


جدہ (رپورٹ زکیر احمد بھٹی) ایم ایل ایس ویئر ہاؤس جدہ میں انچارج عبدالرحمن خان کے کمپنی چھوڑنے پر وئیر ہاؤس کے سٹاف کی جانب سے الوداع تقریب کا اہتمام تقریب میں ریجن مینجر سید احسن ظفر اور نئے انچارج عیسی ادرکر نے خصوصی شرکت کی اس کے علاوہ شیخ عروج مرتضیٰ ۔شفیق احمد ۔محمد ناصر ۔حبیب اللہ ۔تفضل حسین۔ عبدالطیف ۔احسن محمد۔ سیکورٹی سپروائزر رامی ۔سجاد احمد۔ ایس زیڈ بی نیوز کے سی ای او زکیر احمد بھٹی ۔ ا اینکر پرسن محمد عدیل۔پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء احتشام سلیم ۔محبوب عالم ۔ٹرانسپورٹ ڈوپاٹمنٹ ۔انیشنل کے تمام سٹاف نائٹ شفٹ سٹاف کے عبدالطیف اور نائٹ شفٹ کی پوری ٹیم ایم ایل ایس کے ڈرائیورز اور سیکورٹی اہلکاروں نے شرکت کی تمام سٹاف نے عبدالرحمن خان کے ساتھ گزارے ہوئے لمحات کو یاد کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ریجن مینجر سید احسن ظفر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عبدالرحمن نےجس طرح کام کیا ہے وہ کوئی بھی دوسرا کمپنی کا ورکرز کام نہیں کر سکتا عبدالرحمن کا کمپنی سے جانا کمپنی ایک بہت بڑا لوس ہے عبدالرحمن نے ہمیشہ تمام ورکروں کے ساتھ تعاون کیا اور ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شریک ہوئے اج جب عبدالرحمن کمپنی چھوڑ کر جا رہے ہیں اپ دیکھ سکتے ہیں ہر ورکر کی انکھوں میں آنسو بھرے ہوئے ہیں عبدالرحمن کمپنی کے تمام لوگوں کے دلوں میں رہینگے اور ان کی کمی ہمیشہ رہیگی ۔شیغ عرج مرتضیٰ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کےساتھ بہت اچھا وقت گزرا ہے عبدالرحمن خان نے ہمیشہ ہر ورکر کے ساتھ تعاون کیا ۔عبدالرحمن خان کے کمپنی چھوڑنے پر سٹاف کی انکھیں بھر آئی اور عبدالرحمن خان کو نیک خواہشات کے ساتھ رخصت کیا اخر میں سید احسن ظفر۔ عیسیٰ ادرکر نے وئیر ہاوس کی جانب سے سیلڈ پیش کی اور عبدالرحمن خان اور وئیر ہاؤس کے تمام ورکروں نے مل کر کیک کاٹا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes