جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی سعودی عرب کا دارلحکومت ریاض میں تین ماہ کی تقریبات کا اہتمام

Published on October 27, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 241)      No Comments

جدہ (زکیر احمد بھٹی )جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی سعودی عرب نے سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں تین ماہ کی تقریبات کا اہتمام کیا ہے جسے موسم ریاض کا نام دیا گیا ہے ۔ریاض میں روزانہ شام کو لاکھوں افراد ۔خواتین بچوں سمیت اعلی قسم کی تفریحات سے لطف اٹھاتے ہیں ۔ ان تقریبات میں نہ صرف سعودی عوام بلکہ یہاں قیام پذیر تمام ممالک کے لوگوں کی تفریح کا خیال رکھا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں سعودی عرب میں پہلی دفعہ پاکستان کے نامور گلوگار راحت فتح علیخان اور عاطف اسلم نے ایک ساتھ اسٹیج پر اپنے خوبصورت اور معروف گیت پیش کئے۔جس مین ایک۔لاکھ سے زائد پاکستانی اور اردو جاننے والے تارکین وطن نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شرکت کی۔جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی مشیر نوشین وسیم نے بتایا کہ موسم ریاض میں روزانہ لاکھون افراد شرکت کررہے ہیں ۔ راحت فتح علیخان اور عاطف اسلم کو ہر عمر کے لوگوں نے بے حد پسند کیا اور شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور شہزادہ محمد بن سلمان کی دراز ی عمر کی دعا کی کہ انہو ں نے یہاں بسنے والے غیرسعودیوں کا بھی بھر پور خیال رکھا ہے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog