نوشہروفیروز, حادثہ کی شکار ٹرین میں 21 مسافر محراب پور سے سوار ہوئے جو خیریت سے ہیں، اسسٹنٹ کمشنر طاہر جاوید چیمہ

Published on October 31, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 424)      No Comments

نوشہروفیروز(یواین پی)کراچی سے پنجاب جانے والی تیزگام ٹرین جو لیاقت پور کے قریب حادثہ کا شکار ہوئی اس میں محراب پور سے 21مسافر سفر کررہے تھے جو سب خیریت سے ہیں ان خیالات کا اظہاراسسٹنٹ کمشنر محراب پور طاہر جاوید چیمہ نے محراب پور اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیشن ماسٹر عبدالحمید میمن سے تمام معلومات حاصل کی گئی ہیں جس سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ محراب پورسے بوگی نمبر 4 میں محمد دین، اشرف، شفیق الرحمان(ٹنڈوآدم)، اعجاز احمد(ٹنڈوآدم)، بوگی نمبر8 میں عمران مجید مغل، بوگی نمبر 6 میں عامر جاوید، اسلم غوری، فاروق جاوید، عرفان جاوید، نعیم اور نوشہروفیروز کے ڈاکٹر پریل تگڑ، ڈاکٹر بعداللہ تنیو، ڈاکٹر سارنگ، ڈاکٹر راجہ میمن، قربان اور گلشیر جبکہ بہلانی کے پانچ افراد اوپن ٹکٹ پر سفر کررہے تھے ان تمام افراد سے رابطہ ہوا ہے وہ تمام افراد خیریت سے ہیں کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اسسٹنٹ کمشنر محراب پور طاہر جاوید چیمہ کا کہنا تھا کہ لیاقت پور کا ٹرین سانحہ انتہائی افسوسناک ہے ہم تمام ورثاءسے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes