قونصل جنرل جدہ خالد مجید نے پاکستان قونصلیٹ جدہ میں منعقد ہونے والے فری میڈیکل کیمپ کا دورہ

Published on November 2, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 347)      No Comments

 

جدہ (زکیر احمد بھٹی ) پاکستان کے قونصل جنرل تعینات سعودی عرب جدہ خالد مجید نے اج پاکستان قونصلیٹ جدہ میں منعقد ہونے والے فری میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور کیمپ کے شعبہ کا معائنہ کیا. اس موقع پر کیمپ ڈائریکٹر عبدالستار یونس نے قونصل جنرل کو ڈاکٹروں کی خدمات اور کیمپ کی کارکردگی سے آگاہ کیا. قونصل جنرل نے کہا کہ آپ لوگ انسانیت اور کمیونٹی کی جو خدمت انجام دے رہے اس پر دنیا اور اخرت میں اللہ تعالیٰ بے حساب اجر عطا کرے گا. انھوں نے کہا میں آپ لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں کہ اپ لوگوں کی محنت اور کاوشوں سے قونصلیٹ کا سر فخر سے سے بلند ہو رہا ھے. انھو‍ں نے کہا اس ویلفئیر کے کاموں جو بھی رضا کار نہ خدمت کر رہے ہیں اور اپنا قیمتی وقت مریضوں کے دوا علاج اور دیکھ بھال کے لئے صرف کرتے ہیں میں ان کو خراج تحسین پیش پیش کرتا ہوں. کیمپ کے رضاکاروں میں ڈاکٹر خالد ضیا، شریف زمان ڈاکٹر امجد عبید اور دیگر شامل تھے. ڈپٹی قونصل شائق بھٹو بھی موجود تھے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes