حکومت کی مذاکراتی ٹیم غیر سنجیدہ ہے، عبدالغفور حیدری

Published on November 9, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 125)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ مذاکرات بامقصد ہونے چاہیں لیکن حکومت کی مذاکراتی ٹیم غیر سنجیدہ ہے۔عبدالغفور حیدری کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ہم تو وزیراعظم کا استعفیٰ چاہتے ہیں۔ کام لٹک گیا ہے، میں نہیں سمجھتا کہ استعفے کے بغیر معاملہ حل ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا بنیادی مطالبہ وزیراعظم کا استعفیٰ اور الیکشن ہیں۔ ڈیڑھ سال ہوگیا، پارلیمانی کمیٹی ایک قدم بھی آگے نہیں بڑھ سکی۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا دروازہ ہماری طرف سے بند نہیں ہے۔ حکومت بند کرنا چاہتی ہے تو کچھ نہیں کہہ سکتا۔انہوں نے کہا کہ تصادم کی طرف تو حکومت کے کر جا رہی ہے، ہمارا موقف واضح ہے۔ فیض آباد دھرنا کا معاملہ اور تھا، ہم تو آٹھ دن سے پرامن بیٹھے ہوئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog