وزیراعظم عمران خان کا عید میلاد النبیﷺ پر قوم کے نام خصوصی پیغام

Published on November 10, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 158)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نبی ﷺ کی زندگی اپنے اندر اعلیٰ اخلاق کی ایک دنیا لیے ہوئے ہے۔ آپ ﷺنے اپنے حسن انتظام سے روئے زمین پر ایک مثالی فلاحی ریاست قائم کی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر قوم کے نام خصوصی پیغام دیتے ہوئے کیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ محسن انسانیت حضرت محمد ﷺ کے یوم پیدائش پر امت مسلمہ کو مبارک باد دیتا ہوں، دعا ہے ایسے مبارک مہینے ہماری زند گی میں بار بار آتے رہیں، نبی ﷺ کی زندگی اپنے اندر اعلیٰ اخلاق کی ایک دنیا لیے ہوئے ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آپ ﷺ نے دشمنوں سے اپنے آپ کو صادق اور امین کہلوایا، آپ ﷺ نے تبلیغ اسلام اس وقت شروع کی جب لوگوں نے انہیں صادق و امین تسلیم کر لیا تھا۔ آپ ﷺ نے کبھی جھوٹ نہیں بولا اور نہ کبھی امانت میں خیانت فرمائی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ آپ ﷺ نے دوسرے مذہب کے قوانین کو زمانہ میں تسلیم کیا جب تسلیم کرنے کا تصور کرنا بھی محال تھا، نہ صرف تسلیم کیا بلکہ عمل پیرا ہونے کی ضمانت بھی دی۔ ۔آپ ﷺنے اپنے حسن انتظام سے روئے زمین پر ایک مثالی فلاحی ریاست قائم کی۔ان کا کہنا تھا کہ ایسی ریاست جہاں سب کو اُن کے مذہبی عقائد کے مطابق عبادت کرنے کی آزادی تھی، ریاست مدینہ کے وہ روشن پہلو تھے جو زمانے کی کسی ایک ریاست میں بھی رائج نہیں تھے۔ تاریخ انسانی کی پہلی فلاحی ریاست کا تصور سب سے پہلے اسلام ہی نے دیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نبی ﷺ اور خلفائے راشدینؓ نے پہلی صدی ہجری کے اوائل میں تصور کو عملی جامہ پہنایا، ترقی یافتہ دنیا میں فلاحی ریاست کا آج کا تصور ہمارے آقا نے 1400 سال قبل ریاست مدینہ کی صورت میں قائم کر کے دکھایا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ کے قیام کا مقصد صرف امت مسلمہ ہی نہیں بلکہ انسانیت کی فلاح و بہبود تھا، یہ فلاحی ریاست ہر دور کے لو گوں کے لیے رہنمائی فراہم کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے، میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں نیک مقصد کے حصول میں کامیاب فرمائے، اللہ ہمیں روز وشب کو تعلیمات بنو یﷺ کی روشنی میں بسر کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes