دھوکہ باز دوستوں نے خواجہ سرا سے شادی کرادی، انصاف دلایا جائے، متاثرہ شخص کی اپیل

Published on September 8, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 602)      No Comments


چنیوٹ(یو این پی)چنیوٹ میں دوستوں نے پیسے کے عوض اپنے ہی دوست کی شادی ایک خواجہ سرا سے کرادی اور خود فرار ہوگئے جب کہ متاثرہ شخص شکایت لے کرتھانے پہنچ گیا.تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کے 52 سالہ گلزار کے دھوکہ باز دوستوں نے شادی کرانے کا وعدہ کر کے 50 ہزار روپے اینٹھ لیے جب کہ دوست کی شادی ایک خواجہ سرا سے کروا دی اور خود فرار ہو گئے۔حواس باختہ دولہا گلزار کا کہنا ہے کہ اس کا نکاح مئی کے مہینے میں دوستوں نے سونیا کرایا تھا تاہم جب رخصتی ہوئی تو پتہ چلا کہ سونیا دلہن نہیں بلکہ خواجہ سرا ہے جس پے میں دوستوں کے پاس گیا تو وہ بھاگ چکے تھے.دوستوں سے دھوکہ کھانے والے گلزار نے قریبی تھانے میں اپنے دوستوں کی خلاف درخواست جمع کراتے ہوئے کہا کہ دوست نے پچاس ہزار روپے ایڈوانس لیئے تھے۔گلزار نے پولیس کو بتایا کہ اُسے بچوں کی خواہش نے اس دھوکے سے دوچار کیا اور میں اپنے ہی دوستوں کے ہاتھوں لُٹ گیا اس لیے میری پولیس سے اپیل ہے کہ مجھے انصاف فراہم کیا جائے.

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes