مقبوضہ کشمیر میں عید میلادالنبی ﷺ پر بھی کرفیو، نوجوانوں کا بھرپور احتجاج

Published on November 10, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 298)      No Comments

سرینگر: (یواین پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے جبر اور پابندیوں کا آج 98 واں روز ہے، عید میلادالنبی ﷺ پر بھی کرفیو کے باعث نوجوانوں نے بھرپور احتجاج کیا۔ حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ عوام بی جے پی اور آر ایس ایس سے ملے غداروں پر نظر رکھیں۔مقبوضہ وادی میں کرفیو اور لاک ڈاؤن 5 اگست سے جاری ہے، جگہ جگہ بھارتی فوجی تعینات ہیں، سری نگر سمیت تما م بڑوں شہروں میں دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں، پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر ہے تو تعلیمی ادارے بند ہے ۔حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ عوام بی جے پی اور آر ایس ایس سے ملے غداروں پر نظر رکھیں۔ ضلع کشتواڑ میں بھارتی فورسز نے تین نوجوانوں کو گرفتار کر لیا، بھارت کی ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy