اوکاڑہ،طالب علموں کو ٹریفک قوانین سے آگاہی جامع پروگرام بنائیں محمد علی اعجاز

Published on December 5, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 98)      No Comments

 اوکاڑہ(یواین پی)ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) محمد علی اعجازنے کہا ہے کہ طالب علموں کو ٹریفک قوانین سے آگاہی دینے اور انہیں روڈ سیفٹی سے متعلق تعلیم کے لئے سکول انتظامیہ کے ساتھ ساتھ ٹریفک پولیس اور موٹر وے پولیس کے افسران محکمہ تعلیم کے ساتھ مل کر جامع پروگرام بنائیں مرکزی شاہراہوں پر واقع سکول و کالجز کے سامنے زیبرا کراسنگ اور کیٹ آئیز لگانے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں گنجان آباد علاقوں میں واقع سکول کے باہر سڑک پر موزوں مقامات پر سپیڈ بریکر بنائے جائیں انہوں نے کہا کہ طالبعلموں کی حفاظت اور انہیں سڑک پر کسی بھی حادثہ سے محفوط رکھنے کے لئے تمام ادارے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت اقدامات کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع میں روڈ سیفٹی کے معاملات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری طاہر امین ،سیکریٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی مہر محسن ریاض ،ایکسئین ہائی ویز محمد نواز ،ڈی ایس پی ٹریفک انعام الحق،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز رائے ممتاز علی ،ڈی ایس پی موٹر ویز میڈم سارہ طارق ،انسپکٹر محمد خیام چوہان ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن حاجی غلام دستگیر سمیت متعلقہ افسرا نے شرکت کی ۔ سیکریٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی مہر محسن ریاض نے ضلع میں سڑک پر حادثات کی روک تھام کے لئے کئے گئے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی ۔شرکاءاجلاس نے اپنے اپنے محکموں کی جانب سے روڈ سیفٹی کے لئے اقدامات ،آگاہی پروگرام اور ٹریفک سے متعلق شعور کو اجاگر کرنے کے لئے اقدامات،طالب علموں کوٹریفک قوانین کی آگاہی سے متعلق بتایا ۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) محمد علی اعجاز نے کہا کہ جی ٹی روڈ پر واقع سکول اور کالجز کے ساتھ گاڑیوں کی پارکنگ کی جگہہ روڈ کراس کے لئے لئے اوور پیڈسٹرین برج بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں انہوں نے ہدائیت کی کہ محکمہ سکولز اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز سکولوں کے باہر ٹریفک حادثات سے بچاﺅ کے لئے اقدامات سے متعلق سروے کر کے تجاویز پر مبنی رپورٹ فوری جمع کروائیںبچوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہی دینے کے لئے سڑک کا استعمال کرنے سے متعلق ،ٹریفک قوانین پر پابندی سے متعلق بھی آگاہی مہم شروع کی جائے ۔انہوں نے ہدائیت کی کہ شہرکی مختلف سڑکوں پر سپیڈ لمٹ سے متعلق سائن بورڈ لگائے جائیں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلع میں نئے بننے والے سکول و کالجز چاہے وہ گورنمنٹ سیکٹر میں ہوں یا پرائیویٹ شعبہ میں وہ تمام پارکنگ اور ٹریفک کی روانی کو بر قرار رکھنے کے لئے اقدامات سے متعلق سیکریٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سے این او سی حاصل کریں گے ۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا کہ طالبعلموں کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت دینے والی گاڑیوں کی فٹنس سے متعلق جانچ پڑتال کو لگاتار جاری رکھا جائے اور اس سلسلہ میں کسی سے کوئی رعائیت نہ کی جائے حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرایﺅرز اور گاڑیوں ے مالکان کے خلاف کاروائی کی جائے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes