چمن دھماکہ، جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا محمد حنیف سمیت 8 افراد زخمی

Published on September 28, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 413)      No Comments

کوئٹہ (یواین پی) چمن میں تاج روڈ پر ہونے والے دھماکے میں دو افراد جاں بحق اور جے یو آئی (ف) کے رہنما سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔مقامی پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ دھماکے میں جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا محمد حنیف سمیت 8 افراد زخمی ہوئے۔پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور ایک گاڑی میں آگ بھی لگ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا جو مولانا محمد حنیف کے دفتر کے باہر کھڑی تھی، مولانا محمد حنیف کے دفتر سے باہر نکلتے ہی دھماکہ ہو گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog