اسلام آباد: (یواین پی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا کی کالونی کیساتھ ساتھ مغرب کا گروی بنا کر رکھ دیا گیا ہے۔ پاکستان جن مقاصد کے لیے حاصل کیا گیا تھا کچھ بھی نہیں پایا۔سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج آزادی مارچ سیرت کانفرنس میں تبدیل ہوا ہے، دنیا کو پیغام جا رہا ہے کہ پاکستان کے عوام حضورﷺ سے کس قدر محبت رکھتے ہیں، کسی کو ناموس رسالت سے کھیلنے کی ہمت نہیں ہو گی۔مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ پچھلے سال نومبر میں پہلا ملین مارچ کراچی میں کیا تھا، پاکستان کو کالونی بنا دیا گیا ہے، نام ہم آزادی کا لیتے ہیں، پاکستان کوعملی طور پر امریکا کی کالونی کیساتھ ساتھ مغرب کا گروی بنا کر رکھ دیا گیا ہے۔ لاکھوں مسلمانوں نے ملک کے لیے قربانیاں دیں۔