وطن کودرپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد کی ضرورت ہے:وزیراعلیٰ بلوچستان

Published on December 25, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 273)      No Comments

کوئٹہ(یواین پی)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ آج وطن عزیز کو جن چیلنجوں کا سامناہے،اِن سے نمٹنے کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنی صفوں میں مکمل اتحاد برقرار رکھیں اور بابائے قوم کے زریں اصولوں کو اپنا نصب العین سمجھتے ہوئے اِن پر عمل پیرا ہوں۔بانی پاکستان قائداعظم محمدعلیؒ جناح کےیوم پیدائش پراپنےایک پیغام میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نےکہاہےکہ قائداعظم محمدعلیؒ جناح کےزریں اصول اتحاد،تنظیم اوریقین محکم پاکستان کو ایک مستحکم ریاست بنانےکی بنیادفراہم کرتے ہیں،اِن اصولوں پرعملدرآمد کی جتنی ضرورت آج ہےشایداِس سےپہلےکبھی نہیں تھی،بابائےقوم کےتصور کےمطابق پاکستان میں رواداری،روشن خیالی اورجمہوریت کوفروغ دے کرہی ہم اُنہیں خراج عقیدت پیش کرنےکاحق اداکرسکتے ہیں،پاکستان کےروایتی دشمن نےہمارےوطن کوعدم استحکام سے دو چار کرنے کی سازشیں شروع کررکھی ہیں تاہم پوری قوم اتحادواتفاق کےذریعہ اِن سازشوں کوناکام بنانےکےلئےپرعزم ہے۔وزیراعلیٰ جام کمال خان نےکہاکہ ہمارے آباؤاجداد نےبیش بہاقربانیوں کےبعدیہ ملک حاصل کیا،بلوچستان سمیت ملک بھرکےعوام اِن قربانیوں کورائیگاں نہیں جانےدیں گے۔اُنہوں نےکہاکہ بابائے قوم کوبلوچستان اوریہاں کے لوگوں سے خصوصی محبت تھی،قیام پاکستان کےبعدبلوچستان کی ریاستوں کی پاکستان میں شمولیت اُن کی دیرینہ خواہش تھی جسکےلئےوہ خودبلوچستان تشریف لائےاوریہاں کے اکابرین سے کامیاب ملاقاتیں کیں جن کے نتیجے میں یہ ریاستیں اپنی مرضی اورخواہش کے مطابق پاکستان کا مضبوط حصہ بن گئیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ قائداعظم محمد علیؒ جناح نےاپنی زندگی کےآخری ایام زیارت میں گزارےجوبلوچستان اوریہاں کےلوگوں سےاُن کی اُنسیت کامظہرہے،آج کےدن ہمیں عہدکرناچاہئےکہ ہم سیاسی اورگروہی اختلافات کو پس پشت ڈال کرملک کےاستحکام اورقومی اتحادکےفروغ کےلئےاپنابھرپورکرداراداکریں گےاورقائداعظم کےتصورکےمطابق ایک مستحکم جمہوری اورخوشحال پاکستان کی منزل حاصل کر کے رہیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题