ڈولفن اسکواڈ نے سکھ یاتری خواتین کو لوٹنے والے ڈاکو پکڑلیے

Published on November 14, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 200)      No Comments

 

لاہور (یو این پی)لاہور میں ڈولفن فورس کے اہلکارون نے انارکلی بازار میں شاپنگ کرنے والی سکھ خواتین کو لوٹنے والے ڈاکو گرفتار کر لیے۔ترجمان ڈولفن اسکواڈ کے مطابق بھارت سے آئی سکھ یاتری خواتین انارکلی بازار میں شاپنگ کر رہی تھیں کہ نیلا گنبد کے قریب موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکوؤں نے ان سے پرس اور طلائی زیورات چھینے اور فرار ہونے لگے۔اس موقع پر گشت پر مامور ڈولفن اسکواڈ نے فوری کارروائی کر کے ڈاکوؤں کو قابو کر لیا اور لوٹا ہوا سامان سکھ خواتین کے حوالے کر دیا۔ ملزمان کی شناخت احمد علی اور ندیم بٹ کے نام سے ہوئی ہے۔دوسری جانب ڈولفن اسکواڈ نے ایک اور واقعے میں  شام نگر روڈ اسلام پورہ پر فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون سے گن پوائنٹ پر پرس چھین کر فرار ہونے والے دو ڈاکوؤں کو تعاقب کرکے دھر لیا۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes