ایئر ٹریفک کنٹرولر نے غیر ملکی ایئر لائن کے طیارے کو حادثے سے بچالیا

Published on November 15, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 298)      No Comments

لاہور(یواین پی) سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایئر ٹریفک کنٹرولر نے غیر ملکی ایئر لائن (عمان ایئر) کے طیارے کو خوفناک حادثے سے بچالیا، طیارہ بھارتی فضائی حدود سے ہوتا ہوا کراچی ریجن میں داخل ہوا تھا۔ذرائع کے مطابق سندھ کے علاقے چھور کے مقام پر اچانک موسم خراب ہوا جس کی وجہ سے طیارہ آسمانی بجلی کی زد میں آیا۔ ایئر ٹریفک کنٹرولر نے انتہائی مہارت سے طیارے کو مکمل طور پر رہنمائی کرتے ہوئے بڑے حادثے سے بچایا۔آسمانی بجلی کی زد میں آکر طیارہ اچانک کپتان سے بے قابو ہو کر 38 ہزار سے 36 ہزار فٹ کی بلندی پر آگیا۔ کپتان نے ہنگامی بنیادوں پر اے ٹی سی کو میڈے میڈے کی کال دی، ایئر ٹریفک کنٹرولر نے کپتان کی رہنمائی کرتے ہوئے طیارے کو مختلف جہازوں سے بچایا، طیارے میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme