ن لیگ آج سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کریگی

Published on January 6, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 316)      No Comments

سرگودھا(یو این پی) پاکستان مسلم لیگ ن آج سرگودھا کے علاقے کوٹ مومن میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کریگی۔ کوٹ مومن میں ہونے والے جلسے سے نواز شریف اور مریم نواز خطاب کریں گے۔ جلسے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ پنڈال میں نواز شریف، شہبازشریف اور مریم نواز کے بڑے بڑے پینا فلیکس آویزاں کئے گئے ہیں۔ جلسہ گاہ میں ساﺅنڈ سسٹم پہنچا دیا گیا ہے جبکہ کرسیاں بھی لگا دی گئی ہیں۔ مسلم لیگ ن نے آج ہونے والے جلسے میں لوگوں کی بڑی تعداد جمع کرنے کا دعوہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ اس جلسہ سے مریم نواز اپنے سیاسی کیریئر جبکہ میاں نواز شریف تحریک عدل کا آغاز کریں گے۔ 

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题