ٹماٹر کے کاشتکاروں کو فصل کی آبپاشی میں انتہائی احتیاط برتنے کی ہدایت

Published on May 9, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 34)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)محکمہ زراعت پنجاب نے ٹماٹر کے کاشتکاروں کو فصل کی آبپاشی میں انتہائی احتیاط برتنے کی ہدایت کرتےہوئے کہا ہے کہ موسمی درجہ حرارت کی تبدیلی کے باعث فصل کو 15سے 20روز کے بعد پانی لگایا جائے اور ٹماٹر کی فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے ابتدائی ایام میں ہی 2سے 3 مرتبہ مناسب گوڈی کر دی جائے تاکہ ٹماٹر کے پودوں کو نقصان نہ پہنچ سکے۔محکمہ کے ترجمان کے مطابق کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ گوڈی کرتے وقت ٹماٹر کے پودوں پر مٹی چڑھا دیں اور پودوں کا رخ پٹڑیوں کی جانب کرتے رہیں تاکہ ٹماٹر پانی میں گر کر ضائع نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ ٹماٹر کے کاشتکار جڑی بوٹیوں کے کیمیائی انسداد کیلئے ماہرین زراعت کی سفارش کردہ جڑی بوٹی مار زہروں کا سپرے کریں اور اگر انہیں فصل کے بارے میں کوئی معلومات درکار ہوں تو اس سلسلہ میں فوری طور پر ماہرین زراعت یامحکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف یا توسیع و پیسٹ وارننگ کے عملہ سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes