وزیر اعظم سے آرمی چیف کی اہم ملاقات

Published on November 15, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 201)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اہم ملاقات کی ہے۔ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں ملک کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم اور آرمی چیف نے اس موقع پر مقبوضہ کشمیر، مغربی سرحد اور اندرونی سیکیورٹی کے معاملات پر کھل کر بات کی۔ترجمان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سرحدوں کے دفاع میں پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔وزیراعظم نے آرمی چیف سے گفتگو میں داخلی سیکیورٹی کا استحکام یقینی بنانے پر پاک فوج کے اقدامات کی تعریف کی۔عمران خان نے جنرل باجوہ سے ملاقات میں سماجی و معاشی ترقی کے لیے جمہوری حکومت کو سہولت دینے پر بھی فوجی قیادت کی کوششوں کی سراہا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy