سری لنکا میں نقاب پر پابندی لگانے کا مطالبہ

Published on April 6, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 403)      No Comments

05
کولمبو ۔۔۔سری لنکا کی سنہالی بدھ مت بنیاد پرست تنظیم نے کابینہ کی طرف سے نفرت انگیز تقریروں پر پابندی کے باوجود نقاب پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔ سنہالا روایا کے کنویئر مگل کانڈے نے سداتھا تھانے گذشتہ دنوں نقاب یا برقعہ پوش مردوں کے بینک لوٹنے کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ایسے لباس پر پابندی ہونی چاہئے جس کے ذریعے بینک لوٹنے کی وارداتیں ہوں۔ سیکورٹی کی بنیاد پر موٹر سائیکل سواروں کے چہرے کو مکمل ڈھانپنے والے ہیلمٹ کے استعمال پر پابندی کے خلاف ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک برقعہ پوش آدمی نے بینک لوٹنے کی کوشش کی اور منشیات کا سمگلر ایسا لباس پہن کر پولیس کو جل دے جاتا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ پولیس کے پاس ایسے لباس میں چھپے مجرموں کی شناخت کرنے کیلئے کیا طریقہ ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ قومی سیکورٹی کو لاحق خطرات کے پیش نظر نقاب کے پہننے پر پابندی لگائی جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy