وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

Published on November 16, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 217)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات میں ملکی سییکیورٹی صورتحال اور پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں کشمیر اور کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت سے پیدا صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فرنٹیئر کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے یادگار شہدا پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے اس موقع پر کہا کہ فاٹا میں امن کیلئے فرنٹیئر کور کا اہم کردار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سماجی اور اقتصادی ترقی فورسز کی کوششوں سے ممکن ہوئی۔ ملک میں دیرپا امن کیلئے اقدامات جاری رکھیں گے۔ پاک وطن کیلئے قربانیاں دینے والے قوم کا سرمایہ، انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme