گوجرانوالہ میں ڈاکٹرنے نااہلی کی بدترین مثال قائم کردی

Published on July 7, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 427)      No Comments


ڈاکٹر 7سالہ عبداللہ کو آپریشن تھیٹر میں اپنڈکس کا آپریشن کرنے کیلئے لے گئے اور بازو کاکرکے باہر لے آئے،والدین
گوجرانوالہ(یوا ین پی)سول ہسپتال گوجرانوالہ کے ڈاکٹرز نے نااہلی کی بد ترین مثال قائم کردی، سات سالہ بچے کو آپریشن تھیٹر میں اپنڈکس کا آپریشن کرنے کیلئے لے کر گئے اور بازو کا آپریشن کرکے باہر لے آئے ۔یو این پی کے مطابق تین روز پہلے نوشہرہ روڈ کے رہائشی سات سالہ عبداللہ کے والدین اسے پیٹ میں درد کے باعث سول ہسپتال گوجرانوالہ لے گئے جہاں ڈیوٹی ڈاکٹر نے اس کے پیٹ میں اٹھنے والے درد کی وجہ اپنڈکس کو قرار دیااور آپریشن کی تجویز دی۔ بعد ازاں ڈاکٹرننھے عبداللہ کو آپریشن تھیٹر میں لے گئے جہاں ایک ڈاکٹر کو اس کے بازو پر ایک چھوٹا سا دانہ نظر آیا اور اس نے اپنڈکس کی بجائے بچے کے بازو کا آپریشن کردیا۔ ننھے عبداللہ کو آپریشن تھیٹر سے باہر لایا گیا تو والدین یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ ان کے بیٹے کے بازو کا آپریشن کیوں کیا گیا ہے؟۔ والدین کے استفسار پر ڈاکٹر نے کہا کہ بازو پر دانے کی وجہ سے بچے کے پیٹ میں درد ہے۔ بچے کے بازو کا آپریشن تو کردیا گیا لیکن اس کے پیٹ کا درد ختم نہیں ہوا جس پر والدین مزید پریشان ہوگئے۔ جب سینئر ڈاکٹر ڈیوٹی پر آیا تو اس نے بتایا کہ بچے کے اپنڈکس کا ہی آپریشن ہوگا ۔ اپنڈکس کا آپریشن کروانے آیا ننھا عبداللہ اب بھی ہسپتال میں موجود دوسرے آپریشن کا انتظار کر رہا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes