بلدیاتی انتخابات میں دیگر جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرینگے ندیم ہارون

Published on December 14, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 622)      No Comments

\"PHOTO
مصطفی آباد/للیانی(انٹرویو محمد عمران سلفی )پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر ندیم ہارون خان نے صحافیوں کو دئیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ ن لیگ نے پنجاب میں بلدیاتی نظام میں ڈی سی او کو بطور ریٹرنگ آفیسر انتخابی پولنگ کے دوران کسی بھی پریزائیڈنگ آفیسر کو تبدیل کرنے کے اختیارات دیکر اصل میں دھاندلی کو قانونی شکل دیدی ہے جس کے خلاف ہم عدالت میں جائیں گے‘ بلدیاتی انتخابات میں دیگر جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرینگے‘ ن لیگ کے سوا باقی جماعتوں کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں‘ ن لیگ بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی نہیں دھاندلا کرنے جار ہی ہے اور پٹواریوں کی نگرانی میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کو کون تسلیم کریگا؟ چیف الیکشن کمیشن ن لیگ کی دھاندلی کے منصوبے کا نوٹس لیں ورنہ دھاندلی پنجاب حکومت کریگی اور بدنامی الیکشن کمیشن کو ملے گی‘ بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کے باوجود حلقہ بندیوں کا ہونا بھی حکمرانوں کی دھاندلی کا ثبوت ہے‘ ن لیگ نئے بلدیاتی نظام میں منتخب عوامی نمائندوں کو اختیارات دینے کی بجائے ان سے اختیارات لے رہی ہے‘ کسی بھی مہر اور چیئرمین کو معطل کرنے کے اختیارات ڈی سی اوز کو دینا منتخب نمائندوں کو سرکاری نوکر سمجھنے کے مترادف ہے۔پنجاب کا بلدیاتی نظام بلدیاتی نظام کی مکمل نفی ہے کیونکہ بلدیاتی نظام کا مقصد اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنا ہوتا ہے تاکہ منتخب عوامی نمائندے نچلی سطح کے مسائل کو حل کر سکیں‘ ڈی سی او ضلع کے منتخب عہدیدار کو معطل کر سکے گا جو ایسے ہی ہے جیسے منتخب نمائندے کوئی سرکاری نوکر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے مرضی کی حلقہ بندیاں کیں‘ ن لیگ کے ایم پی اے اور ایم این ایز جو کچھ چاہتے رہے ڈی سی اوز نے وہیں کیا لیکن اس کے باوجود ن لیگ والوں کی تسلی نہیں ہوئی وہ ضلعی انتظامیہ کے افسران کی نگرانی میں بلدیاتی انتخابات کروانا چاہتے ہیں اور پنجاب میں دھاندلی کو قانونی شکل دیدی گئی ہے کیونکہ پنجاب کے بلدیاتی نظام میں یہ واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ انتخابی پولنگ کے دوران بھی ڈی سی او کو یہ اختیار ہونگے کہ وہ کسی بھی پریزائیڈنگ آفیسر کو تبدیل کر سکے گا

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题