لاہور: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، ایک سال میں 77 کروڑ روپے کے جرمانے

Published on November 18, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 335)      No Comments

لاہور: (یواین پی) ٹریفک پولیس لاہور نے شہریوں کی جیبوں سے رواں سال کے دوران چالانوں کی مد میں ستتر کروڑ روپے سے زائد کی رقم نکلوا لی۔ لاکھوں چالانوں کے باوجود بھی شہر میں ٹریفک کا نظام بہتر نہ ہو سکا۔ٹریفک پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال مختلف خلاف ورزیوں پر 26 لاکھ 49 ہزار 8 سو تہتر چالان کیے گئے۔ ان چالانوں کے جرمانوں سے 77 کروڑ 22 لاکھ 36 ہزار چار سو روپے قومی خزانے میں جمع ہوئے۔ریکارڈ کے مطابق اووسپیڈنگ پر آٹھ ہزار دو سو چھتیس چالان کیے گئے۔ مسافروں کی اوورلوڈنگ پر تیرہ ہزار ایک سو اٹھارہ اور سگنل کی خلاف ورزی پر 36 ہزار چالان کیے گئے۔سامان کی اوورلوڈنگ پر انیس ہزار اور بغیر لائٹس ڈرائیونگ پر 23 ہزار 5 سو چالان کیے گئے۔ لائن کی خلاف ورزی پر 63 ہزار دو سو سے زائد چالان ہوئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes