عمران خان سے استعفی لے کر رہیں گے، اگلے سال بڑی تبدیلی آئے گی، فضل الرحمان

Published on November 18, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 184)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی)جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمان (جے یو آئی۔ ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’استعفی لیے بغیر تحریک نہیں روکیں گے، ہم ایک سے بہت سارے دھرنوں میں منتقل ہوئے ہیں لیکن مطالبہ وہی ہے‘۔انہوں نے کہا کہ ’حکومت کو جائز مطالبے پر ماننے کیلئے آمادہ کرنا ہے، عمران خان بنی گالہ میں آرام سے نہیں بیٹھے بلکہ حواس باختہ ہیں‘۔سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ’عمران خان سے استعفی لے کر رہیں گے، اگلے سال بہت بڑی تبدیلی آئے گی، ہم خیالی پلاؤ لے کر نہیں نکلے،اگلا سال نئے نظام کے ساتھ نظر آئے گا‘۔مولانا نے کہا کہ ’میں جمہوری آدمی ہوں مجھے معلوم ہے کہ ایسی تحریکوں کے کچھ نتائج ہوتے ہیں، ہماری حکومت سے کوئی کوئی مفاہمت نہیں ہوئی، چوہدری صاحب کو دوٹوک کہا کہ ناجائز حکومت کے خاتمے کے علاوہ کوئی ہدف نہیں‘۔فضل الرحمان نے کہا کہ ’پرویز الٰہی ایسی تصویر پیش کرنا چاہتے ہیں کہ مفاہمت ہوئی لیکن میں واضح الفاظ میں تردید کرتاہوں کہ کوئی ڈیل نہیں ہوئی، میرے پاس کوئی امانت نہیں جو تھا بتادیا‘۔انہوں نے کہا کہ ’ہم نے دنیا سے اپنا مؤقف منوالیا ہے، میں جس اسٹریٹجی پر چل رہاہوں مطمئن ہوں، سیاست میں ماحول بنانا ہوتاہے تاکہ دوسرے آپ کو تسلیم کریں، سیاسی ماحول بنانا ہوتاہے، کسی کی گردن پر بندوق تان کرنہیں کہا جاتا کہ استعفیٰ دو‘۔مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ’الیکشن کمیشن کے قوانین میں خرابی نہیں، باہر سے مداخلت پر اعتراض ہے، ہماری زندگی میں شاید ایک یوٹرن ہوگا کہ دوبارہ اسلا م آباد آجائیں‘۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes