جمہوریت کوخطرہ ہے ،جرمن چانسلر انجیلا میرکل کا انتباہ

Published on August 29, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 650)      No Comments

برلن(یواین پی)جرمن چانسلر میرکل نے جمہوری اقدار کے دفاع کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاہے کہ جمہوریت صرف اکثریت حاصل کرنے کا نام نہیں۔ جمہوریت اقلیتوں کے تحفظ، آزادی اظہار کو یقینی بنانے اور عدلیہ کی آزادی کا نام ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویومیں جرمن چانسلر انجیلامیرکل نے آزادی اظہار، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور آزاد عدلیہ کے تحفظ پر زور دیا اورکہاکہ جمہوریت صرف اکثریت حاصل کرنے کا نام نہیں۔ جمہوریت اقلیتوں کے تحفظ، آزادی اظہار کو یقینی بنانے اور عدلیہ کی آزادی کا نام ہے۔چانسلر میرکل کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر ان اداروں کا تحفظ یقینی نہ بنایا گیا تو جمہوریت نامکمل رہ جائے گی۔ انٹرویو میں چانسلر میرکل کا مہاجرین کے بارے میں موقف ماضی کی نسبت سخت دکھائی دیا۔ انہوں نے مخلوط حکومت میں شامل ایس پی ڈی کی اس تجویز کو مسترد کر دیا کہ پناہ کے مسترد درخواست گزار اگر جرمنی میں ملازمت حاصل کر چکے ہوں تو انہیں ملک بدر کرنے کی بجائے طویل مدتی ویزا جاری کر دینا چاہیے۔چانسلر میرکل نے کہا کہ یوں پناہ کے متلاشی افراد کے لیے ایک غلط پیغام جائے گا کہ وہ جرمنی آنے کے بعد اپنی مرضی سے جب چاہیں راستہ تبدیل کر سکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes