ایم این اے اور سیکرٹری پارلیمانی کمیٹی فار کشمیر ایشوز نزہت پٹھان کے اعزاز میں عشائی

Published on November 18, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 352)      No Comments

جدہ( زکیر احمد بھٹی) ممبر قومی اسمبلی اور سیکرٹری پارلیمانی کمیٹی فار کشمیر ایشوز نزہت پٹھان کے اعزاز میں شاندار عشائیہ کا جدہ میں اہتمام کیا گیا جس کی صدارت جدہ سٹی کے صدر قیصر جاوید قریشی نے کی. ایم این اے نزہت پٹھان عمرہ کی ادائیگی کے بعد جب جدہ پہنچی تو ان کا استقبال پی ٹی آئی سعودی عرب کی وومن سیکرٹری ثناء شعیب، جنرل سیکرٹری خواجہ حماد،ڈپٹی جنرل سیکرٹری چوہدری ظہیر احمد، دیگر ممبران اسماعیل رضا، انجینئر ریاض شاہین آفریدی، طارق ندیم، لیاقت علی خان، شعیب الطاف،انفارمیشن سیکریٹری رضوان انور وڑائچ۔ سارہ قمر، یاسمین اعجاز۔ فرزانہ منیر اور عابدہ جاوید نے کیا۔تقریب کا باقاعدہ آغاز منیر احمد نے تلاوت قرآن پاک سے کیا.نقابت کے فرائض جدہ سٹی کے انفارمیشن سیکرٹری رضوان انور وڑائچ نے ادا کیے. ایم این اے نزہت پٹھان نے تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انھیں فخر ہے اوورسیز پاکستانیوں پر جو عمران خان کے نظریے کو اپنا نظریہ سمجھتے ہیں اور یہاں محنت مزدوری کر کے حلال رزق کمانے کے ساتھ ساتھ اپنے ملک پاکستان اور عمران خان کو سپورٹ کرتے ہیں،اسی وجہ سے عمران خان نے ہمیشہ اپنے خطابات میں اوورسیز پاکستانیوں کا نام لیا اور انکی محنت کو سراہا ۔انھوں نے عہدیداروں کے سوالات کے جوابات بھی دیے اور انکے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی.انھوں نے اوورسیز پاکستانیوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے وعدہ کیا کہ انکی آواز زلفی بخاری اور شاہ محمود قریشی تک ضرور پہنچاوں گی. اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ہر آنے والی سکیم میں مخصوص کوٹہ سسٹم کیلئے بھی ہر فارم پر آواز اٹھاونگی.آخر میں انھوں نے تمام ممبران اور کارکنان کا شکریہ ادا کیا.اس کے علاوہ پروگرام میں ممبر شپ کوآرڈینیٹر چوہدری منیر احمد،نادیہ عثمان، فرزانہ منیر، شاہد امجد اور رؤف گوندل نے شرکت کی. پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب کے صدر عقیل آرائیں کی والدہ ماجدہ اور سابقہ جنرل سیکرٹری ویسٹرن ریجن انجم اقبال وڑائچ کے والد محترم کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی.

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes