سینیٹ انتخابات ،گھوڑوں کی طرز پر بولیاں لگ رہی ہیں ڈاکٹر احسان باری

Published on February 23, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 411)      No Comments

bari
ہارون آباد( یواین پی) قائد اللہ اکبر تحریک ڈاکٹر میاں احسان باری نے کہا ہے کہ ٹیکنیکل دھاندلیوں کی پیداور موجودہ اسبملیاں پہلے ہی سوالیہ نشان بن چکی ہیں اور موجودہ حکمرانوں کے دور میں ہونے والے سینیٹ انتخابات بھی ہر صورت اقتدار کے تخت پر براجمان رہنے کے لیے سبھی حکمران سیاسی جماعتوں کا انوکھا اور عجوبہ شاہکار کارنامہ ثابت ہونے والے ہیں گھوڑوں کی طرز پر بولیاں لگ رہی ہیں سود خور سرمایہ داری نظام کی پیداوار اور مغربی لادینی جمہوریت کے علمبردار ہر صورت اس ایوان بالا کے ممبر منتخب ہو کراپنی ناجائز کاروباری سلطنتوں کی وسعت چاہتے ہیں انہوں نے بتایا کہ قائد اعظم کی وفات کے بعدہی انگریز کے ٹوڈی جاگیر داروں نے ہر بر سر اقتدار ٹولے میں شامل ہو کرلوٹ کھسوٹ کا کاروبار جاری رکھا ہے اب بھی انہی انگریزوں کی ناجائز اولادوں کی اگلی نسلیں آمریت پرستی اور اقتدار پرستی میں اپنا ثانی نہیں رکھتیں مغربی دنیا سے اشارہ پاتے ہی ظالم جاگیردار اوباش وڈیرے اور نو دولتیے فوراًآئندہ مقتدر ہو جانے والی پارٹیوں میں شامل ہو کر ناجائز مراعات حاصل کرتے اور بیرون ملک کے بینکوں میں رقوم جمع کرواتے رہتے ہیں مو جودہ سینیٹ کے ا نتخابات غلہ منڈیوں ،سبزی منڈیوں ، مویشی منڈیوں اور اس بازار کی مخصوص رہائشوں میں لگنے والی بولیوں کی مخصوص طرز اختیار کرچکے ہیں بیرونی دنیا ہماری خبریں سن کراچنبھاکا اظہار ہی نہیں کرتی بلکہ ہنستی اور مذاق تک اڑاتی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوج کی نگرانی میں موجودہ انتخابات ہینڈ شوکے طریقے پراوپن ووٹ سسٹم پر کروائے جائیں تاکہ باکردار افراد منتخب ہو سکیں اور سرمایہ پرستی کا سفینہ ڈوب کر گہرا دفن ہوجائے اس طرح سے ہم ایک باکرداراقوم بن کر ابھر سکیں گے اور اسی میں ہمارے ملک کی بقاء کا راز مضمر ہے اور موجود ہ اور سابقہ حکمران سیاسی جماعتوں ، ان کے ٹو ڈیوں اور ان کی ناجائز اولادوں سے جان چھوٹ جائے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes