فہمیدہ مرزا کی وزیراعظم سے ملاقات، جی ڈی اے کے تحفظات سے آگاہ کیا

Published on November 20, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 173)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ امور ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران جی ڈی اے رہنما نے اپنے تحفظات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ امور ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو یقین دہانی کرائی کہ سندھ کے حوالے سے جی ڈی اے کے تحفظات دور کریں گے۔وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ بدین میں میری زمین پر دو سو افراد نے قبضہ کیا ہوا ہے، وفاقی حکومت کی مداخلت سے ایف ائی آر کاٹی گئی۔ پولیس نے قبضہ ختم کرایا۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت ہمارے ساتھ مظالم کر رہی ہے، سندھ کے معاملات کے حوالے سے وزیراعظم سے کمیٹی قائم کرنے کے لیے کہا ہے، کھیلوں کے معاملے پر ٹاسک فورس کی رپورٹ پر تحفظات سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes